ایک ایک فٹ کے سو گڑھیں کھودیں تو پانی نہیں نکلے گا۔۔۔ لیکن اگر آپ سو فٹ کا ایک ہی گڑھا کھودیں تو پانی ضرور نکلے گا۔۔۔
بلکل اسی طرح اگر آپ اپنی صلاحیتوں اورقابلیت کو دس جگہوں پر لگانے کے بجائے ایک ہی جگہ پر اپنی تمام صلاحیتوں کو توجہ سے لگائیں گے۔ تو اس کا بہترین نتائج ملیں گے۔۔۔ آپ نے دیکھا ہوگا جو لوگ کسی ایک ہی فیلڈ کو منتخب کر کے اپنی تمام تر قوتیں اور صلاحیتیں اس میں صرف کرتے ہیں وہ کامیابی کی بلندیوں کو چھوتے ہیں اور اس فیلڈ میں جھنڈے گاڑھتے ہیں۔۔۔
لیکن اس کے برعکس جو لوگ فیلڈ تبدیل کرتے رہتے ہیں انہیں کبھی کامیابی نصیب نہیں ہوتی اور ہمیشہ در بدر ہی رہتے ہیں۔۔۔ کچھ عرصہ ایک فیلڈ میں لگایا مزا نہیں آتا دل نہیں لگتا یا سمجھ نہیں آتی تو اسے چھوڑ کر دوسری فیلڈ جوائن کر لیتے ہیں۔۔۔ دوسروں کی دیکھا دیکھی چلنے والے اور دوسروں سے متاثر ہوکر اپنے نظریات و افکار تبدیل کرنے والے اور دوسروں کے پیچھے چلنے والے کبھی صحیح راستہ نہیں اپنا سکتے۔۔۔
اللہ نے ہر انسان کو مختلف صلاحیتوں اور قابلیت سے نوازا ہے، ہر انسان مختلف خوبیوں کا مالک ہوتا ہے، ہر انسان اپنے آپ میں ایک ہیرا ہوتا ہے۔۔۔ ہر انسان کی ذہنی استعداد الگ اور منفرد ہوتی ہے اور ہر انسان کچھ نیا کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔۔۔ اس لئے اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کے مطابق کسی ایک فیلڈ کا انتخاب کر کے اسی میں اپنا تمام وقت اور استعداد صرف کریں اور اسی فیلڈ کو مقصد بنا کر خوب محنت، شوق، جذبہ اور لگن سے جڑے رہیں۔۔۔ ان شاء اللہ العزیز کامیابی آپ کے قدم چومے گی اور بلندی کی معراج مقدر ہوگی۔۔۔
Life motivation.
Khalidmughira
Comments
Post a Comment